ایمازون پرسیلرز کی فہرست میں پاکستان کا تیسرا نمبر برقرار

امریکی ملٹی نیشنل ای کامرس کمپنی ایمازون پر اشیاء فروخت کرنے والے تاجروں میں پاکستان تیسرے نمبر پر قرار ہے۔

رپورٹ کے مطابق ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے حکام کی جانب سے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے کامرس کو بریفنگ دی گئی، دوران بریفنگ ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے ملکی صلاحیت ،ملکی برآمدی مصنوعات، اور پلیٹ فارم سے وابستہ افراد کی صلاحیتوں کے بارے میں اعتماد کا اظہار کیا۔

انہوں نے یہ امید ظاہر کی کہ ایمازون پر اشیا فروخت کرنے والے کاروباری حضرات تیزی سے ترقی کے اس سفر سے استفادہ کرتے ہوئے مستقبل میں بھی بہتری کا سفر برقرار رکھنے میں کامیاب رہیں گے۔

چیئرمین رضا ربانی کی سربراہی میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے ارکان کو ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے بریفنگ میں بتایا گیا کہ 2022 میں امریکا میں ایمازون مارکیٹ کے ذریعے مصنوعات کی فروخت میں پاکستان تیسرا بڑا ملک ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمومی طور پر چین اور امریکا اس فہرست میں سب سے اوپر ہیں، ہزاروں پاکستانی فروخت کنندگان 2 سب سے بڑی قوموں کے مقابلے میں چھوٹے ہیں لیکن یہ چین، بھارت جیسے برآمدی مرکز اور کینیڈا جیسے دنیا کے باقی ممالک کے مقابلے میں ان سے آگے ہیں۔‘

خیال رہے کہ ایمازون حکام اور وزارت تجارت ایمازون حکام کے درمیان تقریباً 1 سال کے مذاکرات کے بعد مئی 2021 میں پاکستان کو ایمازون پر مصنوعات فروخت کرنے کی اجازت دی گئی تھی اور صرف ایک سال کے قلیل عرصے میں پاکستان سے ہزاروں تاجر ایمازون پر رجسٹر ہوئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں