’سائفر جلایا نہیں ابھی چرایا ہے، وزارت خارجہ سے مل جائے گا ‘

راولپنڈی: سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ سائفر جلایا نہیں ابھی چرایا ہے، وزارت خارجہ سے مل جائے گا .

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیخ رشید نے لکھا کہ یہ سامراجی ایمبسڈروں کے گھر جاتے ہیں اور ان کے منہ میں کیک ڈالتے ہیں، نوازشریف ان ویٹنگ، مریم ڈار تو کلین چٹ ڈیل کا حصہ ہے، عمران خان کے خلاف سائفر کا حکومتی بیانیہ اس کےحق میں گیا ہے۔ معاشی اورسیاسی تباہی سےنجات صرف عمران خان کی کال ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی الٹی گنتی شروع ہو گئی ہے، تعیناتی، تنزلی یا چھاؤنی ڈالنی ہے 15 نومبر تک فیصلے ہو جائیں گے، ابھی تو آڈیو ویڈیو سے بحران آیا ہے، عوام سڑکوں پر آئے تو بھونچال آئے گا۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے مزید لکھا کہ قوم نے فیصلہ کرنا ہے سر اٹھا کے جینا ہے یا سیاسی کیڑے مکوڑوں کی طرح جینا ہے، حکمران عوام کے گھیرے میں آ گئے ہیں اب بھاگ نہیں سکیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں