ساتواں ٹی ٹوئنٹی : پاکستان کا انگلینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

لاہور: 7 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی۔

انگلینڈ کے خلاف آخری ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم میں چار تبدیلیاں کیا گئی ہیں۔ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان، خوشدل شاہ، فاسٹ باؤلرز حارث رؤف اور محمد حسنین کی فائنل الیون میں واپسی ہوئی ہے جبکہ محمد حارث، حیدر علی، عامر جمال اور شاہنواز دھانی کو آج آرام دیا گیا ہے ۔

میچ میں قومی ٹیم کی قیادت بابر اعظم کررہے ہیں، نائب کپتان شاداب خان، محمد رضوان، شان مسعود، افتخار احمد، آصف علی اور خوشدل شاہ پلیئنگ الیون میں شامل ہیں، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، حارث رؤف اور محمد حسنین بھی پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے 6 میچز ہو چکے ہیں جس میں دونوں ٹیموں نے 3،3 میچ جیت کر آج کے آخری میچ کو مزید دلچسپ بنا دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں