الیکشن کمیشن نے عمران خان کے الزامات مسترد کردیے

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے الزامات مسترد کردیئے ہیں۔

ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے عمران خان کے لگائے گئے تمام الزامات بے بنیاد اور جھوٹ کا پلندہ ہیں،الیکشن کمیشن ان کو یکسر مسترد کرتا ہے۔

ترجمان نے کہا اخلاق کا درس دینا بہت آسان ہے لیکن اس پر خود عمل کرنا مشکل عمل ہے،الیکشن کمیشن کی تمام کاروائی بشمول توشہ خانہ کیس کھلی عدالت میں ہوتی ہے،الیکشن کمیشن کسی دباو کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے آئین اور قانون کے مطابق اپنے امور سرانجام دیتا رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں