پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 09 بجے،08 مارچ 2021

مہلک کورونا وبا ایک روز میں 22 زندگیاں نگل گئی، مزید ایک ہزار 592 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی، ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح چار اعشاریہ چھے تین فیصد رہی فعال کیسز کی تعداد 18 ہزار 415 ہو گئی

راولپنڈی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ایس ایچ او عمران عباس شہید، عمران عباس اپنے بچوں کے ہمراہ ذاتی گاڑی میں جارہے تھے، ملزموں نے تعاقب کر کے نشانہ بنایا

اسلام آباد میں پولیس پارٹی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، ایک اہلکار شہید، دو زخمی، نامعلوم موٹر سائیکل سوار حملہ آور موقع سے فرار، وزیرداخلہ شیخ رشید نے واقعہ کا نوٹس لیا

سکیورٹی فورسزکی شمالی اور جنوبی وزیرستان میں بڑی کارروائی، 4 دہشت گرد ہلاک، ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں کالعدم ٹی ٹی پی کا اہم کمانڈر شامل

بلاول بھٹو پنجاب کی سیاسی صورتحال پر متحرک، چودھری برادران اور حمزہ شہباز سے ملاقاتیں، ملکی سیاسی صورتحال سمیت، چیئرمین سینیٹ کے انتخاب پر تبادلہ خیال

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں