دنیا کی امیر ترین خاتون نے سکول ٹیچر سے شادی کر لی

ویب ڈیسک: دنیا کے امیر ترین شخص اور امیزون کے مالک جیف بیزوس کی سابقہ اہلیہ میکنزی سکاٹ نے ایک سکول ٹیچر ڈین جیوٹ سے شادی کر لی ہے۔

میکنزی سکاٹ نے مستقبل میں اپنی دولت کا بیشتر حصہ چیرٹی میں دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔ ڈین جیوٹ کا شادی کے بعد اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ وہ ایک بےلوث محبت کرنے والی شخصیت سے شادی کررہے ہیں۔

خیال رہے کہ امیزون کے ماللک جیف بیزوس 176 اعشاریہ 6 بلین ڈالرز کے اثاثوں کے ساتھ دنیا کے امیر ترین شخص ہیں، بیزوس سے طلاق کے بعد میکنزی سکاٹ کے حصے میں 53 ارب امریکی ڈالر کے لگ بھگ آئے ، انہوں نے گزشتہ سال 6 ارب ڈالرز کی امداد تقسیم کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں