لانگ مارچ کیلئے بنائی جانے والی خصوصی کمیٹی کی سفارشات تیار

اسلام آباد ( پبلک نیوز) لانگ مارچ کیلئے بنائی جانے والی خصوصی کمیٹی نے سفارشات تیار کرلیں۔ کمیٹی سفارشات کے مطابق لانگ مارچ 26 مارچ کو کراچی سے ایک عوامی اجتماع کے ساتھ شروع ہوگا۔ تمام جلوس 30 مارچ کی سہ پہر 3 بجے تک اسلام آباد پہنچیں گے۔

کمیٹی سفارشات کے مطابق تمام جماعتیں ذیادہ سے ذیادہ افراد کو لانے کیلئے طرح متحرک ہوں۔ شرکاء کے استقبال کیلئے فیض آباد میں مرکزی کیمپ لگایا جائے گا۔

زرائع کا کہنا ہے کہ روات چوک، 26 نمبر چونگی ، کوکا کولا فیکٹری اوربارہ کہو میں کیمپ لگایا جائے گا۔ تمام جماعتیں اپنے جلوسوں کو الگ الگ سے منظم کریں گی۔ تمام جماعتیں اپنے اخراجات برداشت کریں گی۔ پی ڈی ایم کی سینئر قیادت کو فوری طور پر چاروں صوبوں کا دورہ کرنا چاہئے۔

کمیٹی سفارش کے مطابق لانگ مارچ کے لئے لوگوں کو متحرک کرنے کے لئے ایک مشترکہ نظم تیار کی جائے۔ لانگ مارچ کے لئے مختلف کمیٹیاں فوری طور پر تشکیل دی جائیں۔ مختلف کمیٹیوں میں کنٹرول روم، میڈیا اور تشہیر کمیٹی، استقبالیہ کمیٹی شامل ہیں۔

دھرنے کے مقام پر شرکاء کے پہنچنے سے قبل انتظامات کئے جائیں۔ دھرنا اس وقت تک جاری رہے گا جب تک کہ مقصد حاصل نہیں ہوتا ہے۔ تاجروں، کسانوں اور مزدور سے رابطہ کیا جائے اور انہیں مکمل طور پر متحرک کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں