”تم میری جان ہو ٗ تم عمران ہو“

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عامر لیاقت حسین نے وزیر اعظم عمران خان سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے ان سے مکمل یک جہتی کا اعلان کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ”میں تمہارا ہوں ٗ مجھے تم پہ ناز ہے“۔

عامر لیاقت حسین نے سوشل میڈیا پر اپنی ٹویٹ کے ذریعے ایک آزاد نظم شیئر کی ہے۔ انہوں نے لکھا کہ۔ میں تمہارا ہوں ٗ مجھے تم پہ ناز ہے ٗ مجھے صرف تم نے سمجھا ہے ٗ مجھے کوئی نہیں سمجھ سکا ٗ سب دل دکھاتے ہیں ٗ تم گلے لگاتے ہو ٗ تم میری جان ہو ٗ تم عمران ہو ٗ شاید میں اگلے قافلے کا حصہ نہ ہوں ٗ لیکن تمہارا حصہ ہمیشہ رہوں گا ٗ محب وطن ٗ اصول پسند اور نہ جھکنے والا عمران خان۔

عامر لیاقت حسین نے اپنی ٹویٹ کے ساتھ ایک تصویر بھی لگائی جو وزیر اعظم عمران خان کی اعتماد کا ووٹ لینے والے دن کی ہے۔ تصویر میں عامر لیاقت حسین خوشگوار موڈ میں وزیر اعظم کے آگے جھکے ہوئے کوئی بات کر رہے ہیں۔ جبکہ وزیر اعظم ان کی بات سن کر مسکرا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں