گلوکار ظفر رامے انتقال کرگئے

کراچی: سینئر گلوکار ظفر رامے انتقال کرگئے۔

تفصیلات کے مطابق ظفر رامے کے انتقال کی تصدیق ان کے اہلخانہ کی جانب سے کی گئی ہے اور اہلخانہ کا کہنا ہے کہ مرحوم کی نماز جنازہ آج بعد نماز عصر ادا کی جائے گی۔انہوں نے اپنی گلوکاری کا آغاز 1991 لیجنڈ گلوکار احمد رشدی کے گانے کبھی تو تم کو یاد آئے گی سے کیا اور اب ان کا دوسرا گانا لال لال جورا بھی بے حد مقبول گانا ہے۔

ظفر رامے نے 1994 میں پاکستانی فلموں کے لیے پلے بیک گانا شروع کیا اور یہی نہیں بلکہ ظفر رامے نے بہت سے مختلف ٹی وی شوز میں بھی پرفارم کیا ہے۔اہلخانہ نے بتایا کہ ظفر رامے کی نمازجنازہ سنی ہائیٹس راشد منہاس روڈ میں ادا کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں