ماڈل و ٹک ٹاکر جنت مرزا کا بریک اپ ہو گیا

پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر اور ماڈل جنت مرزا کا بریک اپ ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فوٹو اینڈ ویڈیو شئرنگ ایپ انسٹاگرام کی اسٹوری پر جنت مرزا لکھتی ہیں کہ میں مزید اب کسی رشتے میں نہیں ہوں، میں سنگل ہوں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ اب اس کی وجہ بھی مجھ سے نہ پوچھی جائے۔

واضح رہے کہ متعدد عرصے سے عمر بٹ اور جنت مرزا دونوں ایک ساتھ ٹک ٹاک پر ساتھ نظر آتے تھے اور انکی منگنی اور شادی کے حوالے سے بھی خبریں سوشل میڈیا کی زینت بنتی رہی ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Jannat Mirza (@jannatmirza_)

دوسری جانب انسٹاگرام پر جنت مرزا نے عمر بٹ کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے بات پکی ہونے کا اشارہ بھی دیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں