واٹس ایپ کا نیا فیچر جس کا صارفین کو شدید انتظار تھا

میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے حالیہ دنوں میں اپنے صارفین کے لئے متعدد نئے فیچرز متعارف کروائے ہیں اور اب پھر سے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ایک اور فیچر جاری کردیا گیا ہے۔

ویب بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق اب واٹس ایپ نے کیمرا موڈ میں تبدیلی کا نیا فیچر متعارف کروا دیا ہے ، جس سے اب صارفین کو تصاویر کے لیے کھولے گئے کیمرے سے ویڈیو بنانا آسان ہوگا۔

ویب بیٹا انفو کی جانب سے جاری کردہ اسکرین شاٹ میں با آسانی دیکھا جاسکتا ہے کہ اب اینڈرائیڈ صارفین کیلئے نیچے ‘فوٹو’ اور ‘ویڈیو’ کا آپشن موجود ہوگا جس کے ذریعے سے باآسانی صارف تصاویر اور ویڈیوز میں سوئچ کرسکیں گے۔

فی الحال کچھ صارفین کے لیے اس فیچر تک رسائی فی الحال نہیں ہوگی تاہم آئندہ کچھ عرصے تک اسے تمام افراد استعمال کرسکیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں