وفاقی کابینہ کے اجلاس میں آج اہم فیصلے ہوں گے

اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم ترین اجلاس آج ہوگا ٗ اجلاس میں معاشی، سیاسی اور سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا

تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس دوپہر بارہ بجے وزیراعظم ہاوس میں ہوگا ٗاجلاس میں سینیٹ انتخابات، الیکشن کمیشن کے کردار اور اعتماد کے ووٹ پر بات ہوگی ٗکابینہ اجلاس میں معاشی، سیاسی اور سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

کابینہ اجلاس پی ڈی ایم کے لانگ مارچ سمیت اہم قومی معاملات پر غور کرے گی ٗوفاقی کابینہ چیئرمین سینیٹ کے انتخابات، صادق سنجرانی کے لئے ووٹ لینے کی حکمت عملی طے کرے گی ٗاس کے ساتھ ساتھ کورونا کی تازہ ترین صورتحال پر وزیر اعظم کو بریفنگ دی جائے گی۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں معمول کے 16 نکاتی ایجنڈا پر غور ہوگا ٗہ براڈ شیٹ سیکنڈل کے تحقیقاتی کمیشن کے چیئرمین اور ممبرز کی تنخواہ و مراعات کی منظوری دے گی اور آرٹیلری رجمنٹ کے میجر ندیم انجم کی ریٹائرمنٹ کی شق کی تبدیلی کی منظوری دی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں