آئی سی سی کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے فارمیٹ کا اعلان

دبئی : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے فارمیٹ کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فارمیٹ گزشتہ ایونٹس سے مختلف ہوگا، اگلے ورلڈ کپ میں 20 ٹیمیں، 4 گروپس میں تقسیم ہوں گی۔

ہر گروپ سے 2، 2 ٹیمیں سپر8 مرحلے میں جگہ بنائیں گی۔سپر 8 کی ٹیموں کو مزید 2 گروپس میں تقسیم کیا جائے گا۔ سپر 8 کی 4 ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گی۔

اگلے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں 55 میچز کھیلے جائیں گی۔ امریکا اور ویسٹ انڈیز نے میزبان ہونے کی وجہ سے کوالیفائی کرلیا۔ پاکستان، بھارت ، انگلینڈ، اور نیوزی لینڈ نے 2022 کی کارکردگی بنیاد پر اپنی جگہ پکی کرلی ہے۔

اس کے علاوہ سری لنکا ، آسٹریلیا ، جنوبی افریقا اور نیدر لینڈز نے بھی اس سال کی کارکردگی کی بنیاد پر کوالیفائی کرلیا ہے ۔ افغانستان اور بنگلا دیش نے رینکنگ کی بنیاد پر اگلے ورلڈ کپ میں کوالیفائی کیا۔

ان کے علاوہ دیگر 8 ٹیموں کا فیصلہ کوالیفائرز کی بنیا د پر ہوگا۔ایشیا ، یورپ اور افریقا سے دو، دو جبکہ پیسفیک اور امریکا سے ایک ایک ٹیم کوالیفائی کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں