روپے کی بے قدری، ڈالر کی اونچی اڑان جاری

کراچی: کاروباری ہفتے کے دوسرے دن روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید مہنگا ہو گیا ہے، جب کہ سٹاک مارکیٹ انڈیکس میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 15 پیسہ کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ، جس کے بعد ڈالر 224 روپے سے 10 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر اسٹاک انڈیکس میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔اسٹاک مارکیٹ میں 211 پوائنٹس کا اضافہ ہونے کے بعد اسٹاک مارکیٹ 100 انڈیکس 42 ہزار 282 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں