50 کروڑ صارفین کا ڈیٹا لیک، واٹس ایپ کی تردید

واٹس ایپ کی جانب سے دنیا بھر میں موجود 50 کروڑ واٹس ایپ صارفین کا ڈیٹا لیک ہوکر ہیکنگ فورم پر فروخت کرنے کی خبر کی تردید کردی گئی ہے۔

چند روز قبل آن لائن تحقیقی جریدے سائبر نیوز کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ 84 ممالک سے تعلق رکھنے والے 48 کروڑ 70 لاکھ واٹس ایپ صارفین کے فون نمبر پر مبنی ڈیٹابیس ایک ہیکنگ کمیونٹی فورم میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ اس مبینہ ڈیٹا بیس میں امریکا کے 3 کروڑ 20 لاکھ صارفین کے فون نمبر موجود ہیں، اسی طرح مصر کے ساڑھے 4 کروڑ، اٹلی کے ساڑھے 3 کروڑ، سعودی عرب کے 2 کروڑ 90 لاکھ، ترکیہ اور فرانس کے 2، 2 کروڑ، روس کے ایک کروڑ جب کہ برطانیہ کے ایک کروڑ 10 لاکھ صارفین کا ڈیٹا لیک ہوا ہے۔

تاہم اب ترجمان واٹس ایپ نے ان تمام دعوؤں کی تردید کردی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ سائبر نیوز نے غیر تصدیق شدہ اسکرین شاٹس سے یہ اخذ کیا کہ ڈیٹا لیک ہوگیا لیکن اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں