کراچی کی ملیر شمسی سوسائٹی میں گھر میں چھری کے وار سے 3 بچیاں اور ایک خاتون قتل کر دی گئیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق لاشوں کی شناخت 10 سالہ ثمرہ، 12 سالہ فاطمی اور 16 سالہ نیہا کے ناموں سے ہوئی ہے۔
پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ متاثرہ خاندان فواد نامی شخص کا ہے جس نے ممکنہ طور پر قتل کئے، فواد نامی شخص شدید زخمی ہے اور اس کی اہلیہ ہما مردہ حالت میں پائی گئی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں ممکنہ طور پر فراز نے خود تیز دھار آلے سے قتل کئے، جائے وقوع سے آلہ قتل خون آلود چھری بھی ملی ہے۔پولیس حکام نے بتایا ہے کہ فواد پرائیویٹ کمپنی میں ملازمت کرتا تھا،فواد کی صحت بہتر ہونے پر بیان لیا جائے گا۔
ادھر وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے اور ایڈیشنل آئی جی سے رپورٹ طلب کر لی۔