چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے جنرل ساحر شمشاد اور جنرل عاصم منیر کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے نئی عسکری قیادت کو عہدے سنبھالنے پر مبارک باد دی گئی ہے ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹویٹ میں لکھتے ہیں کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور چیف آف آرمی اسٹاف کے منصب سنبھالنے پر جنرل ساحر شمشاد مرزا اور جنرل سیّد عاصم منیر کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور چیف آف آرمی سٹاف کےمنصب سنبھالنےپرجنرل ساحرشمشادمرزا اورجنرل سیّدعاصم منیر کومبارکبادپیش کرتاہوں۔امیدہےکہ نئی عسکری قیادت ملت وریاست کےمابین گزشتہ8ماہ میں جنم لینےوالےاعتمادکےفقدان کےخاتمےکی سبیل کرےگی۔قوتِ ریاست عوام ہی سےکشید کی جاتی ہے pic.twitter.com/cDC3L0jTYh
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) November 30, 2022
انہوں نے لکھا کہ امید ہے کہ نئی عسکری قیادت عوام اور ریاست کے درمیان گذشتہ 8 ماہ میں جنم لینے والے اعتماد کے فقدان کے خاتمے کی کوشش کرے گی اور ریاست کی قوت عوام ہی کی وجہ سے ہے۔
سابق وزیر اعظم عمران خان نے قائد اعظم محمد علی جناح کا 14 اگست 1947 کو مسلح افواج کے ساتھ خطاب کے الفاظ کو بھی اپنی ٹوئٹ کے ساتھ شئیر کیا ہے۔