وزیر اعظم سے آرمی چیف کی ملاقات،اہم امور پر بات چیت

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے نے عہدے کا چارج لینے پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو مبارکباد دی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے جنرل سید عاصم منیر کو آرمی چیف کا منصب سنبھالنے پر مبارک دی.وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ آپ کے آرمی چیف بننے پر قوم خوش ہے، عوام اور فوج کے درمیان اعتماد اور محبت کے رشتے مزید مضبوط ہوں گے، آپ جیسے قابل افسر کی قیادت ادارے کی پیشہ وارانہ ترقی کو مزید بہتر بنانے میں اہم ثابت ہوگی.

ملاقات میں آرمی کے پیشہ وارانہ اور قومی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا . آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا .

خیال رہے کہ آرمی چیف کا منصب سنبھالنے کے بعد جنرل سید عاصم منیر کی وزیراعظم سے یہ پہلی ملاقات تھی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں