پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی، انگلینڈ کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

راولپنڈی : پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی ہے ۔ پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل انگلینڈ ٹیم نے ٹاس جیت کر پاکستان کیخلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں بابراعظم قومی ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ دیگرکھلاڑیوں میں امام الحق ، ، وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان ، حارث رئوف ، عبداللہ شفیق ، سعود شکیل سلمان علی آغا ، اظہر علی ، نسیم شاہ ، محمد علی اورزاہد محمود شامل ہیں ۔راولپنڈی کے سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی جانب سے چار کھلاڑی ڈیبیو کر رہے ہیں، حارث رئوف ، زاہد محمود ، سعود شکیل اور محمد علی کو ٹیسپ کیپ پہنائی گئی ہیں جبکہ انگلینڈ کی جانب سے ول جیکس اور لیام لونگ اسٹون ٹیسٹ ڈیبیو کریں گے ۔

انگلش کپتان بین سٹوکس نے ٹاس سیشن کے موقع پر کہا کہ ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کیلئے پرجوش ہیں ،پاکستان مشکل حریف ہے، کوشش ہوگی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں ،راولپنڈی اسٹیڈیم کی پچ بھی اچھی نظر آرہی ہے ۔دوسری جانب پاکستانی کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ پچ اچھی نظر آرہی ہے ،اگر ٹاس ہم جیتتے تو پہلے بیٹنگ کو ہی ترجیح دیتے ، انگلش کھلاڑیوں کو جلد آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے۔

قبل ازیں انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو پلیئرز کی دستیابی سے آگاہ کردیا تھا، انگلینڈ کے میڈیکل پینل نے کھلاڑیوں کو آج میچ میں شرکت کے لئے کلیئرنس دے دیدی تھی۔

انگلش بورڈ کے مطابق انگلینڈ ٹیم کے 11 کھلاڑی کھیلنے کی پوزیشن میں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں