پی ٹی آئی کمیٹی کی 20 دسمبر تک اسمبلیاں تحلیل کرنے کی سفارش

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کی اعلیٰ سطح کمیٹی نے صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل کے معاملے پر اپنی سفارشات تیار کرلیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے وائس چیئرمین شاہ محمود کی زیرصدارت اجلاس ہوا ہے ۔ جس میں محمود الرشید، اعجاز چوہدری میاں اسلم اقبال اور حماد اظہر سمیت دیگر ارکان شریک ہوئے۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی کے ارکان کی جانب سے 20 دسمبر تک اسمبلیاں تحلیل کرنے کی سفارش کی گئی ہے جبکہ کچھ ارکان جن کا تعلق پنجاب سے ہے ۔ پنجاب سے تعلق رکھنے والے کچھ ارکان نے فوری اسمبلیاں تحلیل نہ کرنے کا مشورہ دیا۔

ذرائع کے مطابق ارکان نے رائے دی کہ سیاسی کارڈز کھیلتے ہوئے ٹائمنگ کو مد نظر رکھا جائے، اسمبلیوں کی تحلیل تب کی جائے جب وفاق اوردیگرصوبوں کی اسمبلیاں تحلیل کرنے کے لیے دباؤ بڑھ سکے، اس وقت حلقوں میں ترقیاتی کاموں کے لیے اربوں روپے مالیت کے ٹیندرز ہوچکے ہیں اور متعدد حکومتی منصوبے تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی کی سفارشات پرپارلیمانی بورڈز کے اجلاسوں کے بعد تاریخ کا حتمی فیصلہ عمران خان کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں