پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے ، میجر جنرل احمد شریف ڈی جی آئی ایس پی آر تعینات

راولپنڈی :ذرائع کے مطابق پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے کردیئے گئے ہیں ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل سعید کمانڈر 5کور ٹو سی جی ایس تعینات کردیا گیا ہے، لیفٹینٹ جنرل شاہد سکول آف انفنٹری اینڈ ٹیکٹیس کوئٹہ ہونگے۔

ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل محمد علی کو آرمی اسٹریٹیجک فورس سنٹرل سے کوارٹر ماسٹر جنرل تعینات کردیا گیا ہے، جبکہ لیفٹیننٹ جنرل ثاقب کمانڈر لاجسٹک سپورٹ سے کورکمانڈر بہاولپور تعینات کردیے گئے ہیں ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل نعمان زکریا وائس سی جی ایس اے سے کمانڈر لاجسٹک سپورٹ تعینات ہوگئے ہیں ، لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار ڈی جی آئی ایس پی آر سے کورکمانڈر کراچی تعینات کردیے گئے ہیں ۔

اس کے علاوہ لیفٹیننٹ جنرل شہباز کو جی او 10 ڈویژن سے اے جی ایف سی تعینات کردیا گیا ہے۔جبکہ میجر جنرل احمد شریف ڈی جی ڈی ای ایس ٹی او سے ڈی جی آئی ایس پی آر تعینات کردیے گئے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں