برازیل کے فٹبالر پیلے طبیعت ناسازی پر اسپتال منتقل

برازیل سے تعلق رکھنے والے لیجنڈ فٹبالر پیلے کو طبیعت کی ناسازی کے باعث اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 82 سالہ لیجنڈ کھلاڑی پیلے کو سانس میں انفیکشن کی تشخیص ہوئی ہے کہ جس پر انہیں مقامی اسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔ جہاں ان کی حالت تسلی بخش بتائی جاتی ہے۔اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ‘سابق فٹبالر کو انفیکشن سے صحت یابی کیلئے اینٹی بائیوٹک دی جارہی ہیں۔

اسپتال کی انتظامیہ کےمطابق ‘پیلے کی حالت خطرے سے باہر ہے اور صحت میں معمولی بہتری بھی آرہی ہے تاہم وہ آنے والے دنوں میں اسپتال میں زیر علاج رہیں گے۔’

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ پیلے پہلے کینسر میں بھی مبتلا رہ چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں