جمائما گولڈ اسمتھ کا سجل علی سے محبت کا اظہار

سابق وزیر اعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمانے پاکستان کی صف اول کی اداکارہ سجل علی سے اپنی محبت کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جمائما گولڈ اسمتھ نے اداکارہ سجل علی کے ایک انٹرویو کی ویڈیو شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ سجل سے بہت پیار کرتی ہیں اور وہ انتظار نہیں کر پا رہیں کہ لوگ سجل کو ان کی فلم میں دیکھیں۔ویڈیو میں سجل علی نےجمائما کی نئی آنے والی فلم کے بارے میں کہا ہے کہ یہ پہلا پروجیکٹ ہے کہ جس میں پاکستان کے کلچر کو اچھے انداز میں میوزک اور ڈائیلاگ کے ذریعے دکھایا گیا ہے۔

خیال رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کی سابق اہلیہ برطانوی فلم ساز و لکھاری جمائما گولڈ اسمتھ کی پروڈیوس کردہ فلم ’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اٹ’ میں اداکارہ سجل علی ایک اہم کردار میں نظر آئیں گی اور یہ فلم جنوری 2023 میں ریلیز ہوگی۔فلم کے مرکزی کرداروں میں للی جیمز، شبانہ اعظمی اور شہزاد لطیف نظر آئیں گے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رومانوی کامیڈی فلم میں راحت فتح علی خان کے دو گانے بھی شامل ہیں جبکہ فلم کی کاسٹ میں آسکر ایوارڈ یافتہ ہولی وڈ اداکارہ ایما تھومپسن بھی شامل ہیں۔

فلم کی ہدایات بالی وڈ کے فلم ساز شیکھر کپور دے رہے ہیں جب کہ فلم کی کہانی لکھی ہے جمائما گولڈ اسمتھ نے کہ جس کی کہانی برطانوی نژاد لڑکی اور پاکستانی نژاد لڑکے کی محبت کے گرد گھومتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں