27 گولڈ،2 سلور میڈل لینے والے ڈاکٹر حافظ ولید کی وزیر آئی ٹی پنجاب سے ملاقات

لاہور: وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی پنجاب ڈاکٹر ارسلان خالد سے قومی ریکارڈ ہولڈر ڈاکٹر حافظ ولید ملک نے ملاقات کی۔

اس موقع پر وزیر آئی ٹی پنجاب ڈاکٹر ارسلان خالد نے کہا کہ ڈاکٹر حافظ ولید کی جانب سے ایم بی بی ایس میں قومی ریکارڈ لائق تحسین ہے، 27 گولڈ میڈل اور 2 سلور میڈل بہت بڑا کارنامہ ہے، ڈاکٹر حافظ ولید نے اپنی محنت ،عزم اور جستجو سے ملک و قوم کا نام روشن کیا ہے۔

ڈاکٹر ارسلان خالد نے کہا کہ ڈاکٹر حافظ ولید جیسے قابل نوجوان ملک و قوم کا اثاثہ ہیں، نوجوان نسل محنت اور وژن سے بھرپور ہے، پاکستان کی ترقی نوجوانوں کی ترقی سے جڑی ہے، نوجوان نسل کو ترقی کی دوڑ میں شامل کرنا اور انہیں بہترین سہولیات فراہم کرنا پی ٹی آئی کا منشور ہے۔

وزیر آئی ٹی پنجاب کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت نے نوجوانوں کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کیلئے عملی اقدامات کیے۔

ڈاکٹر حافظ ولید نے کہا کہ کامیابی والدین اور دوستوں کی مرہون منت ہے، ملک و قوم کی خدمت زندگی کا نصب العین ہے۔

وزیر آئی ٹی ڈاکٹر ارسلان خالد نے ڈاکٹر حافظ ولید کو بہترین کارکردگی پر شیلڈ پیش کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں