رہنما تحریک انصاف شہبازگل کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہبازگل کی طبیعت ناسازہو گئی ہے، جس کے بعد انہیں سروسزاسپتال لاہور میں منتقل کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہباز گل کے وارڈ کومکمل طورپربند کیا گیا ہے جب کہ وارڈ کے اطراف پولیس کو بھی تعینات کیا گیا ہے، شہبازگل کوکھانسی اورسانس میں دشواری محسوس ہوئی تھی۔

ڈاکٹرز نے بتایا ہے کہ شہباز گل کے مزید ٹیسٹ کیےجائیں گے ، شہباز گل کو صبح طبیعت ناسازہونے پراسپتال داخل کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں