روپے کی قدرمیں معمولی بہتری امریکی ڈالر مزید سستا

کراچی: پاکستانی روپے کی قدر میں معمولی بہتری آنے کے بعد انٹر بینک میں ڈالر مزید سستا ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق روپے کی قدر میں معمولی بہتری آئی ہے جس کے بعد انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 15 پیسے کی کمی واقع ہو گئی ہے جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 224 روپے 25 پیسے پر ٹریڈ کرنے لگا ہے۔

دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے، 100 انڈیکس میں 132 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد انڈیکس 41 ہزار 690 پوائنٹس پر آگیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں