اسموگ کے باعث اسکولوں میں ہفتے کے 3 دن چھٹی کا اعلان

لاہور میں اسموگ کی وجہ سے اب سکول بروز جمعہ اور ہفتے کو بند رہیں گے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہر لاہور میں اسموگ کی وجہ سے سکول ہفتے میں تین دن تک بند رکھنے کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔ اسکولز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جمعہ، ہفتہ اور اتوار کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں آج بھی لاہور آ سر فہرست ہے۔ آلودگی کی وجہ سے پنجاب کے تعلیمی اداروں میں ماسک پہننا بھی لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

لاہور سمیت دیگر شہروں میں ماحولیاتی ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے فصلوں کی باقیات جلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایات جاری کی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں