عدالت کے حکم کے باوجو لاہور کے کچھ اسکولز آج کے روز کُھل گئے

لاہور: دو روز قبل لاہور میں اسموگ کے باعث سکولز میں ہفتے میں 3 چھٹیاں دینے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا لیکن اسکولوں نے یہ احکامات ہوا میں اُڑا دیے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور شہر میں متعدد پرائیویٹ اسکولز جمعے کے روز بھی کھل گئے ہیں اور بچے والدین کے ساتھ صبح کے وقت اسکولز جاتے دکھائی دیے ہیں۔

اس دوران یہ بھی دیکھنے میں آیا کہ کسی بھی بچے نے ماسک نہیں پہن رکھا تھا، اس کے علاوہ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اسپورٹس ڈے کے نام پر اسکولوں میں بچوں کو بلایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ کئی روز سے فضائی آلودگی کے لحاظ سے لاہور دنیا بھر کے شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں