ٹوئٹر کی جانب سے نےایک بار پھر بلیو ٹک سبسکرپشن سروس کا آغاز کردیا گیا ہے۔
ٹوئٹر کی جانب سے سبسکرپشن سروس کا پہلے سے زیادہ بہتر ورژن 12 دسمبر کو دوبارہ متعارف کرایا جارہا ہے۔ آئی فون سے ٹوئٹر استعمال کرنے والوں کو بلیو ٹک کے لیے ماہانہ 11 ڈالر جب کہ دیگر کو 8 ڈالر دینا ہوں گے۔
ٹوئٹر بلیو کے اپ ڈیٹ ورژن میں صارفین اپنی ٹوئٹس ایڈٹ کرسکیں گے،اس کے علاوہ 1080p ریزولوشن والی ویڈیوز اپ لوڈ جبکہ اکاؤنٹس پر ویری فائیڈ کا بلیو چیک حاصل کرسکیں گے۔ ٹوئٹر بلیو کے صارفین کو کم اشتہارات دکھائے جائیں گے جبکہ وہ زیادہ طویل ویڈیوز پوسٹ کرسکیں گے۔
we’re relaunching @TwitterBlue on Monday – subscribe on web for $8/month or on iOS for $11/month to get access to subscriber-only features, including the blue checkmark 🧵 pic.twitter.com/DvvsLoSO50
— Twitter (@Twitter) December 10, 2022
گزشتہ ماہ ایلون مسک نے کہا تھا کہ ٹوئٹر اکاؤنٹس کے درمیان فرق واضح کرنے کیلئے مختلف رنگوں کے بیجز لانچ کرے گا۔انہوں نے کہا تھا کہ کمپنیوں کے لیے سنہرا، سرکاری اداروں اور افراد کے لیے گرے، کسی بھی سلیبریٹی یا عام شخص کے لیے نیلا رنگ مختص ہوگا۔
یاد رہے کہ ٹوئٹر بلیو کو نومبر کے شروع میں متعارف کرایا گیا تھا اور اس سبسکرپشن سروس کے تحت صارفین 8 ڈالرز ماہانہ فیس ادا کرکے اکاؤنٹ پر بلیو ٹک حاصل کرسکتے تھے۔تاہم بعد میں بعض معروف شخصیات اور اداروں کے نام کے جعلی مصدقہ اکاؤنٹس کی بھر مار ہوگئی تھی جس کے بعد اسے معطل کردیا گیا تھا۔