بنا بجلی کے چلنے والا ٹی وی تیار کر لیا گیا

اب ایک ایسا ٹی وئی تیار کر لیا گیا ہے کہ جس کو چلانے کے لئے آپ کو کسی وائر اور بجلی کی ضرورت نہیں پڑے گی ۔

تفصیلات کے مطابق امریکا میں بنایا گیا ہے تار والا یعنی کہ وائرلیس ٹی وی تیار کیا گیا ہے ، جسے لاس ویگاس میں کنزیومر الیکٹرونکس شو کے موقع پر متعارف کروایا گیا ہے ۔

امریکا کی کمپنی اسٹارٹ اپ ڈس کے اس ٹی وی میں بیٹری سے پاور فراہم کی گئی ہے، چار بیٹریوں والا یہ ٹی وی سنگل چارج پر ایک ماہ بھی چل سکتا ہے اگر اسے میں 6 گھنٹے چلایا جائے تو ایک ماہ بعد اسے دوبارہ چارج کرنے کی ضرورت ہو گی۔

ایکٹیو لوپ ویکیوم ٹیکنالوجی کا استعمال بھی ٹی وی میں کیا گیا ہے ، جس کی مدد سے ٹی وی کو کسی بھی سطح پر رکھ کر چلایا جاسکتا ہے ، اس ٹی وی کی ایک اور خصوصیت یہ بھی ہے کہ اس کے لئے ریموٹ کنٹرول کی بھی ضرورت نہیں ہو گی بلکہ ہاتھوں کے اشاروں سے ہی چینل چینج ہو سکے گا ۔

جس کے ٹی وی کے اوپری حصے میں ایک کیمرا نصب کیا گیا ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ ٹی وی 2023 کے آخر تک فروخت کے لیے پیش کر دیا جائے گا جس کی قیمت 3 ہزار ڈالرز ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں