سوشل میڈیا پر آپ کا واسطہ ’فیک نیوز‘ کی طرح کچھ ایسی ویڈیوز سے بھی پڑ سکتا ہے، جنھیں دیکھتے ہوئے بہ ظاہر کوئی مسئلہ نہیں ہوتا، لیکن وہ آپ کو گمراہ کر سکتی ہیں ۔
اکثر ہم لوگوں کو یہ کہتے ہوئے سنتے ہیں کہ سوشل میڈیا گمراہ کر سکتا ہے ، بات صرف یہاں ہی ختم نہیں ہوتی بلکہ بعض اوقات بہت سے لوگوں نے یہ بھی ثابت کرنے کی کوشش کی ہے کہ جو چیزیں ہم عام طور پر آن لائن دیکھتے ہیں وہ حقیقیت نہیں ہوتیں ہیں ۔
اب ایسی ہی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے، کہ جس سے یہ پتا چلتا ہے کہ سوشل میڈیا کس طرح گمراہ کن ثابت ہو سکتا ہے، Tansu Yeğen نامی ٹویٹر صارف نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ایسا ہی کچھ دکھایا گیا ہے ۔
ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ پانی کی ایک کٹی ہوئی بوتل میں چھوٹا بچہ دور سے کنکر پھینک رہا ہے اور وہ سیدھا جا کر بوتل میں گر رہے ہیں ، ایک بھی کنکر باہر نہیں گرتا ۔
دیکھنے والے اس کے نشانے کی تعریف کرنے لگتے ہیں، لیکن جب کیمرہ زوم آؤٹ ہوتا ہے، تو اب آپ دیکھ سکتے ہیں کہ ایک اور لڑکا پانی کی بوتل کے بالکل پاس بیٹھا ہے اور وہ اس میں اوپر سے پتھر ڈال رہا ہے ۔
Social media videos might be misleading the level of the talent😊 pic.twitter.com/Lv9ivtMeOg
— Tansu YEĞEN (@TansuYegen) January 1, 2023
شروع میں ویڈیو کے کیمرے کے زاویے سے یہ وہم ہوتا ہے کہ کچھ فاصلے پر موجود لڑکا بالکل نشانے سے پتھر پھینک رہا ہوتا ہے تاہم حقیقت کچھ اور ہی نکلتی ہے ۔
یکم جنوری کو یہ ویڈیو شیئر کی گئی تھی اور شیئر کیے جانے کے بعد سے اب تک اسے تقریباً 60 لاکھ بار دیکھا جا چکا ہے اور اسے 1 لاکھ سے زائد لوگوں نے لائک کیا ہے ۔