پاکستان کے معروف مزاحیہ اداکار ماجد جہانگیر انتقال کر گئے

ماضی کے دور کے مزاحیہ ڈرامے ‘ففٹی ففٹی’ میں لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے والے سینیئر اداکار ماجد جہانگیر اب اس دنیا میں نہیں رہے ۔

ڈرامہ سیریل ‘ففٹی ففٹی’ سمیت دیگر ڈراموں میں ناظرین کو اپنی بے ساختہ اداکار ی اور ہنسی سے لوٹ پوٹ کرنے والے اداکار ماجد جہانگیر لاہور میں انتقال کر گئے ہیں ۔

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ اداکار ماجد جہانگیر 1 ماہ قبل گھر پر بیڈ سے گر گئے تھے، جس وجہ سے ان کی ریڑھ کی ہڈی فریکچر ہوگئی تھی اور انہیں سانس کا مرض پہلے ہی تھا جو کہ شدت اختیار کر گیا تھا ۔

بیٹے فہد ماجد نے بتایا کہ والد ماجد جہانگیر کی تدفین کراچی میں ہوگی۔

خیال رہے کہ اداکار ماجد جہانگیر نے 80 کی دہائی میں ڈراما سیریز ففٹی ففٹی سے شہرت پائی تھی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں