کراچی کیلئے بجلی 7 روپے 43 پیسے فی یونٹ سستی

اسلام آباد: نیپرا نے کے الیکٹرک کے نومبر کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 7 روپے 43 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دیدی ہے۔

نیپرا کے مطابق کے الیکٹرک نے 7روپے 04 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی۔ اتھارٹی نے 27 دسمبر 2022 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی.

نیپرا کا کہنا ہے کہ اس سے قبل اکتوبر کا ایف سی اے صارفین سے 2 روپے 45 پیسے فی یونٹ کمی کے ساتھ چارج کیا گیا تھا، نومبر کا ایف سی اے اکتوبر کی نسبت صارفین سے4 روپے 98 پیسےمزید کم چارج کیا جائے گا۔

نیپرا کے مطابق اس کا اطلاق صرف 1 ماہ کے لئے ہوگا، لائف لائن صارفین،300 یونٹس تک گھریلوصارفین ،زرعی صارفین اور الیکٹرک وہیکل چار جنگ ا سٹیشنز پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں