زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید ایک ارب 23 کروڑ ڈالر کی کمی

کراچی :غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید 1 ارب 23 کروڑ ڈالر کی کمی ہوگئی۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 6 جنوری تک زرمبادلہ کے ذخائر 10 ارب 18کروڑ 78 لاکھ ڈالر رہے، اسٹیٹ بینک کے پاس 4 ارب 34 کروڑ 32 لاکھ ڈالر کے زرمبادلہ کے ذخائر رہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 6جنوری تک 5 ارب 84 کروڑ 46 لاکھ ڈالر رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں