یاسر اپنے اور ساتھی اداکاروں کے نمبر لیک کرنے پر فیروز کو آڑے ہاتھوں لیا

پاکستانی اداکار یاسر حسین نے اپنے اور ساتھی اداکاروں کے موبائل نمبرز لیک کرنے پر فیروز خان پر شدید برہم ہوگئے ۔

گذشتہ روز اداکار فیروز خان نے اپنی سابقہ اہلیہ علیزے سلطان سمیت متعدد اداکاروں کو ہتک عزت کا نوٹس ارسال کیا تھا ، جس کی تصاویر بھی انہوں نے انسٹاگرام پر پوسٹ کردیں تھیں ، ان تصاویر پر اداکاروں کے گھر کا پتا اور موبائل نمبرز بھی درج تھے ۔

بعد ازاں فیروز خان نے کچھ ہی منٹ بعد پوسٹ ڈیلیٹ کردی تھی لیکن وہ پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی ۔

اب یاسر حسین نے موبائل نمبرز آؤٹ کرنے پر ہتک عزت کا نوٹس بھیجنے والے فیروز خان پر اظہارِ برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اپنی انسٹا اسٹوری پر کہا ہے کہ فیروز خان کی ایک حرکت کی وجہ سے انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

یاسر حسین نے انسٹا اسٹوری پر بتایا کہ ’ایک بیوقوف آدمی نے پہلے اپنی بیوی کو مارا اور پھر ہمارے نمبرز آؤٹ کردیے، اس کی وجہ سے یہ بچہ مجھ سے ڈرامے میں کام مانگ رہا ہے ورنہ ایک لاکھ روپے، بتائیں میں کیا کروں؟

انہوں نے مزید لکھا کہ ’اس بھائی نے مجھے اپنا نمبر بھیجا ہے مگر میں نے آؤٹ نہیں کیا کیونکہ میں اسکول گیا تھا، تھوڑا فرق دکھنا چاہیے’۔

انہوں نے اپنی اسٹوری میں بغیر نام لیے فیروز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس بیوقوفی پر شرم آنی چاہیے۔

اس سے قبل بھی ہتک عزت کیس میں نامزد عثمان خالد بٹ نے اور اداکارہ ثروت گیلانی کے شوہر فہد مرزا نے بھی فیروز خان پر نجی معلومات شیئر کرنے پر اظہارِ برہمی کیا تھا۔

عثمان خالد بٹ کا فیروز خان کو تنبیہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ پوسٹ فوراً ڈیلیٹ کر دی جائے ۔

خیال رہے کہ اداکار فیروز خان کے وکیل کی جانب سے اداکار کی سابق اہلیہ علیزے فاطمہ سلطان، مصدق ملک، آسکر ایوارڈ یافتہ ہدایت کارہ و پروڈیوسر شرمین عبید چنائے،گلوکار عاصم اظہر، اداکار خالد عثمان بٹ، اداکارہ ایمن خان، منال خان اور اداکارہ میرا سیٹھی کو قانونی نوٹس بھیجا تھا ۔

فیروز خان کے وکیل کا کہنا تھا کہ انہوں نے قانونی نوٹس میں تمام شخصیات کو 15 دن کی مہلت دیتے ہوئے ان سے تحریری معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے، دوسری صورت میں مذکورہ تمام شخصیات کے خلاف ہرجانے کا مقدمہ بھی دائر کیا جائے گا ۔

فیروز نے یہ نوٹس ان کے خلاف چلائی جانے والی جھوٹی مہم کا الزام عائد کرتے ہوئے بھیجا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں