چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخابات میں ایک دن باقی، تحریک انصاف اور اتحادی سرگرم، وزیراعظم آج ڈپٹی چیئرمین سے متعلق اتحادیوں سے مشاورت کریں گے، ذرائع کے مطابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کےلئے تحریک انصاف سے امیدوار سامنے آنے کا امکان
غریبوں اور مستحقین کیلئے حکومت کا” کوئی بھوکانہ سوئے”پروگرام کا آغاز، وزیراعظم عمران خان نے اسلام آبادمیں منصوبے کا افتتاح کردیا، پناہ گاہ میں منصوبے سے متعلق بریفنگ، خطاب میں کہا، لوگوں کو باعزت طریقے سے کھانا دیا جائے گا
یوسف رضاگیلانی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کی درخواست مسترد، پی ٹی آئی کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا، الیکشن کمیشن نے یوسف رضا گیلانی سمیت فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے
ضمیروں کے سودے کر کے یوسف رضا گیلانی سینیٹر بنے ہیں، فرخ حبیب کہتے ہیں ہم نے اس فیصلے کو ڈسکہ کے تناظر میں دیکھنا ہے، الیکشن کمیشن ثبوت تسلیم کرتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کررہا ہے
وزیراعظم عمران خان سے چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی ملاقات، ملاقات میں سینیٹ الیکشن کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعظم کا چیئرمین سینیٹ کے حکومتی امیدوار صادق سنجرانی پر مکمل اعتماد کا اظہار