نااہل سرکار کی مہربانیاں زندگی کے ہر شعبے میں نظر آرہی ہیں ، فواد چودھری

لاہور: سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات اور رہنما پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) فواد چودھری نے کہا ہے کہ 24 گھنٹے گزرنے کے بعد بھی ملک کے مختلف علاقوں میں بجلی بدستور معطل ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں رہنما پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) فواد چودھری نے لکھا کہ اس نااہل اور نکمی امپورٹڈ سرکار کی مہربانیاں زندگی کے ہر شعبے میں ہی نظر آرہی ہیں ، بجلی نہیں ، آٹا نہیں، قرض واپس کرنے کے پیسے بھی نہیں ۔

فواد چودھری نے کہا کہ مایوسی اور گھٹن پاکستان میں رقص کر رہی ہے اور نیرو بانسری بجا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں