پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی اور آل راؤنڈر شاداب خان نے ٹیم کے کوچ ثقلین مشتاق کی بیٹی سے نکاح کرلیا ہے ۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شان مسعود ، حارث رؤف کے بعد آل راؤنڈر شاداب خان نے بھی شادی کرنے کا اعلان کیا تھا ۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر اور بلاگنگ سائٹ انسٹاگرام پر یہ اعلان کیا کہ ان کا نکاح ہوگیا ہے اور وہ اپنے نئے سفر کا آغاز کر رہے ہیں ۔
آل راؤنڈر شاداب خان نے مداحوں سے یہ بھی درخواست کی ہے کہ ’میری اہلیہ اور ہمارے خاندان کا احترام کریں، آپ سب کے لیے دعائیں اور ڈھیر سارا پیار‘۔
View this post on Instagram
کرکٹر کی جانب سے پیغام میں کہا گیا ہے کہ ’میں سیقی بھائی (ثقلین مشتاق) کی فیملی کا حصہ بن گیا ہوں، جب میں نے کرکٹ کھیلنا شروع کی تب سے میں اپنی نجی زندگی کو علیحدہ رکھنا چاہتا تھا، میرے اہل خانہ نے بھی اسی عمل کو ترجیح دی ہے، میری اہلیہ کی بھی یہی خواہش ہے اور وہ چاہتی ہیں کہ ان کی زندگی نجی ہی رہے ۔
انہوں نے ایک بار پھر سے مداحوں سے درخواست کی کہ میری اہلیہ اور ہمارے خاندان کے انتخاب کا احترام کریں، پھر بھی اگر آپ سلامی بھیجنا چاہتے ہیں تو میں اکاؤنٹ نمبر بھیج دوں گا ۔
شاداب خان کے نکاح کرنے کے اعلان کے بعد سے ہی پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کے میزبان ایرن ہولینڈ، اداکار اسد صدیق، اشنا شاہ اور جنوبی افریقا کے کرکٹر تبریز شمسی ، ٹینس کی معروف کھلاڑی اورکرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے بھی شاداب کو شادی کی مبارک باد دی ہے ۔
دیگر کھلاڑیوں نے بھی شاداب خان کو شادی کے پیغامات بھیجے ہیں ، امام الحق نے مزاحیہ انداز میں شاداب خان کی اہلیہ سے فکرمندی کا اظہار کیا اور شاداب خان کو اس نئے بندھن میں برداشت کرنے کی دعا کی ۔
Alhamdulilah today was my Nikkah. It is a big day in my life and start of a new chapter. Please respect my choices and those my my wife’s and our families. Prayers and love for all pic.twitter.com/in7M7jIrRE
— Shadab Khan (@76Shadabkhan) January 23, 2023
حسن علی نےبھی شاداب خان کو مبارک باد دیتے ہوئےمستقبل میں خوش رہنے کی دعا دی ۔
Really happy for you mera dost in Sha Allah new chapter of life will bring more happiness and joy 🤩 @76Shadabkhan https://t.co/H1EqpgBxY9
— Hassan Ali 🇵🇰 (@RealHa55an) January 23, 2023
خوشدل شاہ، آصف علی، محمد نواز اور حارث رؤف نے بھی شاداب خان کو مبارکباد کے پیغام بھیجے۔
Alhamdulilah today was my Nikkah. It is a big day in my life and start of a new chapter. Please respect my choices and those my my wife’s and our families. Prayers and love for all pic.twitter.com/in7M7jIrRE
— Shadab Khan (@76Shadabkhan) January 23, 2023
Alhamdulilah today was my Nikkah. It is a big day in my life and start of a new chapter. Please respect my choices and those my my wife’s and our families. Prayers and love for all pic.twitter.com/in7M7jIrRE
— Shadab Khan (@76Shadabkhan) January 23, 2023
Alhamdulilah today was my Nikkah. It is a big day in my life and start of a new chapter. Please respect my choices and those my my wife’s and our families. Prayers and love for all pic.twitter.com/in7M7jIrRE
— Shadab Khan (@76Shadabkhan) January 23, 2023
شاداب خان کی پی ایس ایل ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے بھی مبارک باد پیش کی گئی ہے اور کپتان سے پوری ٹیم کو کھانا کھلانے کا بھی کہا گی ہے ۔
#Kaptaan treat?
HUGE CONGRATULATIONS FROM THE ENTIRE #ISLUFamily#UnitedWeWin https://t.co/lBJRiiOzpC
— Islamabad United (@IsbUnited) January 23, 2023