وزیراعظم نےبجلی کےطویل بریک ڈاؤن پر قوم سے معافی مانگ لی

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے بجلی کے طویل بریک ڈاؤن پر قوم سے معافی مانگ لی ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے ٹوئٹ کیا کہ اپنی حکومت کی جانب سے گزشتہ روز بجلی کی بندش پر معذرت چاہتاہوں، بریک ڈاؤن کی وجہ سے شہریوں کو ہونے والی زحمت پر دلی افسوس ہے۔


وزیراعظم نے کہا کہ بریک ڈاؤن کی وجوہات جاننے کیلئے انکوائری جاری ہے، ذمہ داروں کا تعین کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل نیپرا اور وزیر اعظم شہباز شریف نے طویل بریک ڈاؤن کا نوٹس لیا تھا۔گزشتہ روز صبح ساڑھے 7 بجے کے قریب ہی کراچی اور اسلام آباد سمیت ملک بھر میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہوا تھا جس کے بعد رات گئے تک بجلی بحال ہوئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں