سندھ حکومت نے ملازمت میں عمر کی رعایت بڑھا دی

کراچی : سندھ حکومت نے ملازمت میں عمر کی رعایت بڑھا دی ہے۔

سندھ حکومت نے سرکاری ملازمت کے لیے عمر کی حد میں رعایت دے دی۔سندھ حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے ملازمت میں 15 سال کی رعایت دی ہے۔جس کا اطلاق یکم جولائی 2022 سے جون 2024 تک کی اسامیوں تک ہو سکتا ہے۔15 سال کی رعایت کے بعد عمر کی حد 43 سال ہوگئی ہے ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق عمر کی حد میں رعایت پبلک سروس کمیشن کی پوسٹوں اور پولیس کے لیے نہیں دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں