لاہور نے بدعنوان نگران وزیراعلیٰ کو مسترد کر دیا، عمران خان

سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ لاہور نے بدعنوان نگران وزیراعلیٰ کو مسترد کر دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق وزیر اعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کہتے ہیں لاہور نے بدعنوان نگران وزیراعلیٰ کو مسترد کر دیا، یہ نگران وزیراعلیٰ تحریک انصاف سے نفرت کرنے والا، سابق آرمی چیف کا پیادہ، رجیم چینج کی سازش کا اصل معمار ہے۔


عمران خان نے کہا نگران وزیراعلیٰ کی تقرری نیوٹرل کیئرٹیکر کے تصور کی نفی کرتی ہے، آج پاکستان میں انصاف، اخلاقیات اور اخلاقی اصولوں کا مذاق اڑایا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں