سونا ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

کراچی : سونا ملکی تاریخ ی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ہوشربا اضافے کے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ روپے سے تجاوز کرگئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 7 ہزار روپے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 2 ہزار 5 سو روپے کی سطح پر پہنچ گیا ۔

عالمی منڈی میں فی اونس سونے کی قیمت میں 6 ڈالر کی کمی ہوئی ہے۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کا اختتام ہوگیا، کاروباری ہفتے کےآخری روز انڈیکس میں منفی رجحان رہا، مارکیٹ396پوائنٹس کی کمی سے40 ہزار450 پربند ہوئی۔

دن بھرمجموعی طور343 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا، 246کمپنیوں کے شیئرزکی قیمتوں میں کمی جبکہ78کے شیئرز میں اضافہ ہوا، آج مارکیٹ کی بلند ترین سطح 41,095 جبکہ کم ترین سطح 40,402 رہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں