اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے پیغام میں کہا ہے کہ تمام سیاسی قوتیں پاکستان دشمنوں کیخلاف متحد ہوجائیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر اعظم شہباز شریف نے ٹویٹ میں لکھا کہ ‘ دہشت گرد بہیمانہ کارروائیوں کے ذریعے عوام میں خوف وہراس پھیلانا اور دہشت گردی و انتہا پسندی کے خلاف عظیم قربانیوں سے حاصل ہونے والی ہماری کامیابیاں رائیگاں کرنا چاہتے ہیں۔
دہشت گرد بہیمانہ کارروائیوں کے ذریعے عوام میں خوف وہراس پھیلانا اور دہشت گردی و انتہا پسندی کے خلاف عظیم قربانیوں سے حاصل ہونے والی ہماری کامیابیاں رائیگاں کرنا چاہتے ہیں۔ تمام سیاسی قوتوں کو میرا پیغام ہے کہ پاکستان دشمنوں کے خلاف متحد ہوں۔ ہم اپنے سیاسی جھگڑے بعد میں لڑلیں گے۔
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) January 31, 2023
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ تمام سیاسی قوتوں کو میرا پیغام ہے کہ پاکستان دشمنوں کے خلاف متحد ہوں۔ ہم اپنے سیاسی جھگڑے بعد میں لڑلیں گے۔
خیال رہے کہ پشاور کی پولیس لائنز مسجد میں خودکش حملے میں شہادتوں کی تعداد 100ہوگئی،165 سے زیادہ افراد زخمی ہیں جن میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔
ترجمان لیڈی ریڈنگ اسپتال کا کہنا ہےکہ اسپتال میں بم دھماکے کے57 زخمی زیر علاج ہیں۔ دھماکے سے مسجدکا بڑا حصہ شہیدہوگیا،میتوں اور زخمیوں کو ملبے تلے سے نکالنے کےلئے آپریشن مکمل کرلیا گیا۔