نکاح کے بعد شاہین شاہ آفریدی کا پہلا بیان سامنے آگیا

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے نکاح کے بندھن میں بندھنے کے بعد مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا پہلا بیان جاری کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق اپنے بیان میں شاہین آفریدی نےکہا کہ ’الحمداللّٰہ، اللّٰہ تعالیٰ نہایت ہی مہربان اور کریم ہے۔‘شاہین آفریدی نے دعا کی ’ہم ہمیشہ ایک دوسرے کا لباس رہیں۔‘ساتھ میں شاہین شاہ آفریدی نے نکاح کی مبارکباد دینے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا ۔

پاکستانی ٹیم کے فاسٹ بولر نے تحریر کیا تھا کہ آپ لوگوں کی نیک تمناؤں اور اس دن کو بہتر بنانے کے لیے آپ لوگوں کا شکریہ اور ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں