این اے 75 ڈسکہ میں ضمنی الیکشن کی تاریخ تبدیل

اسلام آباد (پبلک نیوز) الیکشن کمیشن نے این اے 75 ڈسکہ میں ضمنی انتخاب کی تاریخ تبدیل کر دی ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ این اے 75 ڈسکہ میں ضمنی انتخاب 10 اپریل کو ہو گا۔ انتخابات کے انعقاد کو شفاف اور انتظامی امور کو فول پروف بنانے کے لیے پولنگ تاریخ تبدیل کی گئی۔ پنجاب حکومت نے ضلعی اور ڈویژنل افسران کی معطلی اور تبادلے کے بعد نئے افسران کی تعیناتیوں پر وقت مانگا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ پنجاب حکومت مستقل بنیادوں پر انتظامی افسران کو خالی شدہ آسامیوں پر فوری تعینات کرے۔ یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے این اے75ڈسکہ میں 18 مارچ کو دوبارہ ضمنی انتخاب کا اعلان کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں