اسلام آباد: سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ یہ واضح ہو گیا ہے کہ حکومت مجھے گرفتار کرنا چاہتی ہے، پولیس نے میرے گھر پر حملہ کر دیا ہے جہاں بشریٰ بیگم اکیلی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے لکھا ہے کہ میرے تمام مقدمات میں ضمانت حاصل کرنے کے باوجود اب یہ واضح ہو چکا ہے کہ پی ڈی ایم حکومت مجھے گرفتار کرنا چاہتی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ان کے مذموم عزائم کے باجود میں اسلام آباد اور عدالت کی جانب جا رہا ہوں کیونکہ میں قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتا ہوں ۔
It is now clear that, despite my having gotten bail in all my cases, the PDM govt intends to arrest me. Despite knowing their malafide intentions, I am proceeding to Islamabad & the court bec I believe in rule of law. But ill intent of this cabal of crooks shd be clear to all.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 18, 2023
سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ان کے ناپاک عزائم سب پر عیاں ہو گئے ہیں ، لاہور کا محاصرہ کسی مقدمے میں میری عدالت میں حاضری کو یقینی بنانا نہیں تھا ، لاہور محاصرے کا مقصد مجھے جیل بھیجنا تھا تاکہ میں انتخابی مہم کی قیادت نہ کر سکوں ۔
ایک اور ٹوئٹ میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کہا کہ پنجاب پولیس نے زمان پارک میں میرے گھر پر حملہ کیا ہے جہاں بشریٰ بیگم اکیلی ہیں ، انہوں نے سوال کرتے ہوئے لکھا کہ یہ کس قانون کے تحت کر رہے ہیں؟ یہ لندن پلان کا حصہ ہے جہاں ایک ملاقات میں مفرور نواز شریف کو اقتدار میں لانے کے وعدے کیے گئے تھے ۔
Meanwhile Punjab police have led an assault on my house in Zaman Park where Bushra Begum is alone. Under what law are they doing this? This is part of London Plan where commitments were made to bring absconder Nawaz Sharif to power as quid pro quo for agreeing to one appointment.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 18, 2023