رانا ثنا اللّٰہ کا شیریں مزاری کیخلاف قانونی کارروائی کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللّٰہ نے سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے شیریں مزاری کا ایک ٹوئٹ قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے کو بھجوا دیا ہے۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ پولیس افسران کے خلاف جھوٹ بول کر عوام کو اکسانا جرم ہے، سوشل میڈیا پر پولیس سمیت اداروں کے خلاف پروپیگنڈے اور جعلی ویڈیوز پر آپریشن کلین اپ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ فارن ایجنٹ ریاست کے خلاف کھل کر سامنے آ چکے ہیں، اب انہیں انجام تک پہنچائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں