لاہور: کرکٹر وہاب ریاض نے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیربرائے سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز کا چارج سنبھال لیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیربرائے سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرزوہاب ریاض سے سیکرٹری سپورٹس پنجاب شاہد زمان اور ڈی جی سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے ملاقات کی۔ سیکرٹری سپورٹس پنجاب شاہد زمان اور ڈی جی سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے مشیر برائے سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرزپنجاب وہاب ریاض کو سپورٹس کے امور کے بارے بریفنگ دی۔
مشیر برائے سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ سپورٹس کی ترقی کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے، نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ سپورٹس سرگرمیوں میں حصہ لینا چاہیے، سپورٹس زندگی میں ڈسپلن لاتی ہے، سپورٹس کی ترقی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، سپورٹس کے فروغ کیلئے سب کو ساتھ لیکر چلیں گے۔