منی لانڈرنگ کیس: ایف آئی اے نے محمد خان بھٹی کو گرفتار کر لیا

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے ) نے منی لانڈرنگ کیس میں سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے ) نے محمد خان بھٹی کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کر دیا۔

عدالت نے محمد خان بھٹی کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔ عدالت کی جانب سے محمد خان بھٹی کو 25 مارچ کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ آج اینٹی کرپشن کورٹ نے محمد خان بھٹی کی ضمانت منظور کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں