اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب اسمبلی کے انتخابات ملتوی کردیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے انتخابات ملتوی ہونے کا باضابطہ حکم نامہ جاری کردیا۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پنجاب میں انتخابات 8 اکتوبر کو ہونگے۔ وزارت خزانہ نے معاشی بحران کے باعث فنڈز جاری کرنے سے معذرت کر لی، پنجاب میں الیکشن ملتوی کرنے سے متعلق صدر مملکت کو بھی وجوہات سے آگاہ کیا جائے گا، موجودہ حالات کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں، وزارت خزانہ، وزارت دفاع، وزارت داخلہ نے الیکشن کمیشن کو آگاہ کیا، موجودہ حالات میں الیکشن کمیشن انتخابات کا پرامن انعقاد نہیں کروا سکتا.
خیال رہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر پنجاب اسمبلی کے انتخابات کیلئے 30 اپریل مقرر کی گئی تھی اور الیکشن شیڈول بھی جاری کردیا گیا تھا۔